کوئٹہ:( اسٹاف رپورٹر ) لاہور کے بعد اب کوئٹہ میں بھی بسنت میلہ منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے شہر میں 13 14 اور 15 فروری جمعہ سے اتوار تک تین روزہ تقریبات منعقد ہوں گی شہر بھر میں تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ بازاروں میں رنگ برنگی پتنگیں،
ڈور اور پیلے ملبوسات کی فروخت جاری ہےشہری بڑی تعداد میں خریداری کر رہے ہیں گرد سنگھ روڈ پرنس روڈ علمدار روڈ کاسی روڈ سرکی روڈ جان محمد روڈ سبزل روڈ نواں کلی بروری روڈ جیل روڈ اور لیاقت بازار سمیت مختلف علاقوں میں رونقیں بڑھ گئی ہیں دکانداروں کے مطابق میلے کے اعلان کے بعد کاروبار میں اضافہ ہوا ہےمختلف علاقوں میں ثقافتی پروگرامز اور موسیقی کی تقریبات کی تیاری بھی جاری ہے شہریوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ میلہ پرامن ماحول میں ہوگا اور انتظامیہ سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گی تاکہ لوگ محفوظ انداز میں شرکت کر سکیں
