کوئٹہ۔ ( نمائندہ خصوصی):وزیر خوراک بلوچستان حاجی نورمحمد خان دمڑ کی قیادت میں سنجاوی میں پاکستان و پاک افواج زندہ باد کی شاندار ریلی نکالی گئی ۔ڈی جی آرکے مطابق ریلی میں ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی،قبائلی عمائدین ،سول
سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے سبز ہلالی پرچموں کے ساتھ شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ سنجاوی بازار کو پاکستان کے پرچموں سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے، اس کی حفاظت خون پسینہ ایک کرکے کریں گے،ہمیں اپنی فوج اور دیگر سیکورٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان ہمیں
کسی نے تحفے میں نہیں دیا ہے بلکہ اس ملک کو حاصل کرنے کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں بزرگوں نے اپنے خون کی قربانی دیکر حاصل کیا ہے،اس مملکت خداداد کے چپے چپے کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہا پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ،بلوچستان کے عوام پاک فوج کی پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتی ہیں اورمٹھی بھر دہشتگرد کی بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں ،ہم سٹیٹ کی پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
