بیجنگ۔( نمائندہ خصوصی):پاکستان کے پی آر ایس سی -ای او ٹو سیٹلائٹ سمیت چین سے لانچ کئے گئے 7 سیٹلائٹس زمین کے گرد اپنے مدار میں کامیابی سے داخل ہو گئے۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین نے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 36
منٹ پر صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر یانگ جیانگ کے قریب سمندری علاقے میں واقع تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک کامیاب لانچنگ کی ۔چینی میڈیا کے مطابق اس لانچنگ میں جیئے لونگ 3 کیریئر راکٹ کے ذریعے پاکستان کے پی آر ایس سی -ای او ٹو سیٹلائٹ سمیت سات سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑا گیا ، سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اپنے مدار میں داخل ہو گئے۔یہ جیئے لونگ 3 کیریئر راکٹ کی نویں پرواز تھی۔

