• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کوئٹہ آمد،پرتپاک استقبال،ایف سی ہیڈکوارٹر تقریب میں شرکت کوئٹہ میں وزیراعلیٰ آفس آمد پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی،وزراء اورارکان اسمبلی نے پرتپاک استقبال کیا

کوئٹہ آمدپر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے بھی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اوروفد کا خیر مقدم کیا بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کریگی، بلوچستان کے عوام اور حکومت کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں: مریم نواز شریف بلوچستان کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابلِ ستائش ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ممکن ہے بلوچستان کو فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے،دعاہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہو بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں،حوصلے اور استقامت کیساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے کے معاملات چلارہے ہیں پنجاب حکومت کی طرف سے سکیورٹی کیلئے معاونت مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خراج تحسین

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 10, 2026
in پاکستان
0
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کوئٹہ آمد،پرتپاک استقبال،ایف سی ہیڈکوارٹر تقریب میں شرکت    کوئٹہ میں وزیراعلیٰ آفس آمد پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی،وزراء اورارکان اسمبلی نے پرتپاک استقبال کیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور. کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئیں۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل،وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزر اء نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور پنجاب سے آنیوالے وفد کا خیرمقد م کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس پہنچ گئیں۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف وفد کے ہمراہ چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ بھی گئیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ آفس آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان،صوبائی کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد خان بگٹی کے ہمراہ کابینہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ میرا پہلا دورہ بلوچستان کا ہے۔بلوچستان کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابلِ ستائش ہے۔ بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہم بلوچستان کیساتھ ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ممکن ہے۔بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ بلوچستان میں خیرمقدم کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی شکر گزار ہوں۔بلوچستان کے لوگوں کی ملک کیساتھ عقیدت کو سراہتی ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان موجودہ حالات میں بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ بلوچستان کیلئے پنجاب کے وسائل اور خدمات حاضر ہیں۔بلوچستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ بلوچستان خوب آگے بڑھے، امن و امان اور خوشیوں کا گہوارہ بنے۔خوشی ہوگی کہ بلوچستان کے عوام کی خدمت کر سکوں۔حوصلے اور استقامت کیساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے کے معاملات چلارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کو فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔دعاہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہو۔عزت افزائی کرنے پر گورنر اور سی ایم بلوچستان کی شکر گزار ہوں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے لیے معاونت مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح کیلئے متحد ہیں۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/02/WhatsApp-Video-2026-02-10-at-12.25.08-PM.mp4
پچھلی پوسٹ

رہاض :سعودی عرب میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو میں پاک فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق تربیتی طیارہ شامل

اگلی پوسٹ

نویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے اختتام پذیر ، تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
نویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے اختتام پذیر ، تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت

نویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے اختتام پذیر ، تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper