اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی شریک تھے۔پیر کو
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماامتیاز شیخ کی بھی ملاقات ہوئی جس میں سندھ سے متعلق امور زیرِ غور آئے،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اورسینیٹر فیصل واوڈا بھی ملاقات میں شریک تھے،ملاقاتوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

