گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تانبے کے تاجر وسیم اقبال بٹ کے گھر بڑی چوری کی واردات میں نامعلوم چور 118 تولے سونا اور 2 کروڑ 40 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئےتفصیلات کے مطابق تاجر وسیم اقبال بٹ اہلِ
خانہ کے ہمراہ شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔ اسی دوران چور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور کھڑکی کے راستے اندر گھس گئےچور گھر سے بھاری مقدار میں نقدی اور قیمتی زیورات سمیٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئےوسیم اقبال بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واردات کے بعد پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کر دی گئی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے
