میانوالی( نمائندہ خصوصی) ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے فرائض میں سنگین غفلت لاپرواہی اور شہریوں سے غیر مناسب رویہ اختیار کرنے پر محرر تھانہ موچھ ہیڈ کانسٹیبل محمد زبیر کو محکمانہ کارروائی کے بعد نوکری سے
برخاست کر دیا ڈی پی او نے واضح الفاظ میں کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گیپولیس فورس میں نظم و ضبط شفافیت اور احتساب کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جبکہ فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی میانوالی پولیس شہریوں کو بروقت اور باعزت انصاف کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے
