کراچی ( نمائندہ خصوصی)کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ای او سید مونس عبداللہ علوی نے عہدے سے استعفا دیدیاذرائع کے مطابق مونس علوی کے الیکٹرک کی سابقہ ملازمہ کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کے سبب کئی ماہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور بلآخر انہوں نے کے الیکٹرک کے چیئرمین کو استعفا پیش کردیامونس علوی 2008 میں کے الیکٹرک سے وابستہ
ہوئے تھے اس دوران وہ چیف فنانشل آفیسر کمپنی سیکرٹری اور ہیڈ آف ٹریژری بھی رہے تاہم 2018 میں انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا گیا تھا کے الیکٹرک کے مطابق 30 سال کا تجربہ رکھنے والے مونس علوی نے گلوبل ایوارڈ یافتہ روشنی باجی پروگرام سمیت کئی اہم انیشیٹیو لیے وہ میڈیا میں بھی کمپنی کا چہرہ تصور کیے جاتے تھےتاہم کے الیکٹرک ہی کی سابق چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن افسر مہرین عزیز خان نے پچھلے سال الزام عائد کیا تھا کہ مونس علوی نے انہیں ہراساں کیا، دھمکیاں دیں اور ذہنی دباؤ کا شکار کیا خاتون نے مونس علوی کیخلاف محتسب اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق کو درخواست کی تھی جس پر صوبائی محتسب نے مونس علوی کو عہدے سےہٹانے اور ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم سنایا تھا

