• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیر مریم اورنگزیب نے رات گئے اندرونِ لاہور اور لبرٹی چوک کا اچانک دورہ ؛ بسنت فیسٹیول کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
February 5, 2026
in پاکستان
0
وزیر مریم اورنگزیب نے رات گئے اندرونِ لاہور اور لبرٹی چوک کا اچانک دورہ ؛ بسنت فیسٹیول کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی)-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے رات گئے اندرونِ لاہور اور لبرٹی چوک کا اچانک دورہ کیا اور بسنت فیسٹیول کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران موچی گیٹ، لبرٹی چوک اور دیگر گنجان آباد علاقوں میں سکیورٹی، ٹریفک، سیفٹی اور انتظامی اقدامات کا موقع پر معائنہ کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر نے مارکیٹس میں کیو آر کوڈڈ پتنگوں، ان کے مقررہ سائز اور بغیر چرخی کی ڈور کی فروخت کا جائزہ لیا اور بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کی جانچ کی۔اندرونِ لاہور کے دورے کے دوران بچوں اور خواتین نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے ساتھ سیلفیاں بنائیں، جبکہ شہریوں نے روایتی چادر پیش کی اور“مریم نواز زندہ باد”کے نعروں سے بھرپور استقبال کیا۔ مریم اورنگزیب نے اندرونِ لاہور کی مشہور روایتی خطائی بھی کھائی۔ 25 سال بعد بسنت فیسٹیول کی بحالی پر شہریوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔سینئر صوبائی وزیر نے دکانداروں اور شہریوں سے براہِ راست گفتگو کی، جنہوں نے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے منظم اور محفوظ بسنت انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ جو ڈور اور پتنگیں ممنوع ہیں ان کے استعمال پر سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ سیفٹی راڈ کے بغیر موٹر سائیکل سڑک پر لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم نے منظم اور محفوظ بسنت فیسٹیول کے لیے گزشتہ چار ماہ سے ملٹی سیکٹورل سطح پر بھرپور محنت کی ہے۔ 25 سال بعد بسنت، 35 سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو اور 19 سال بعد میلہ چراغاں کی واپسی پر محمد نواز شریف، محمد شہباز شریف، مریم نواز شریف اور اہلِ پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بسنت کی بحالی محمد نواز شریف کی دیرینہ خواہش پر ممکن ہوئی تاکہ عوام ایک بار پھر اس روایتی تہوار سے لطف اندوز ہو سکیں۔دورے کے دوران محکمہ ہوم، پولیس، ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ اور ریسکیو 1122 کو موقع پر فوری ہدایات جاری کی گئیں۔ بسنت کے دوران ٹریفک روٹس اور متبادل راستوں کی مؤثر منصوبہ بندی، تمام سیکٹورل انتظامات اور دیے گئے ٹاسک کا بھی موقع پر جائزہ لیا گیا۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بسنت سے لاہوریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں اور یہ تہوار لاہور کی پہچان ہے۔ بسنت کو محفوظ اور منظم بنانے کے لیے پوری حکومتی مشینری متحرک ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود ایک ایک انتظام کی نگرانی کر رہی ہیں۔ دورانِ بسنت کسی بھی افسوسناک واقعے سے بچنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ بسنت کے موقع پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 519 بسیں، 60 ہزار رکشے، میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین بسنت کے دوران مفت سروس فراہم کریں گی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موٹر سائیکل سڑک پر لانے سے حتی الامکان اجتناب کریں۔ سیفٹی راڈ کے بغیر موٹر سائیکل سڑک پر لانے کی اجازت نہیں ہوگی، لہٰذا شہری حفاظتی راڈ لازمی نصب کروائیں یا موٹر سائیکل گھر پر رکھیں۔سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بسنت کے موقع پر شہری اپنی چھتوں کو محفوظ بنائیں، حفاظتی انتظامات مکمل کریں اور والدین اپنے بچوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔ لاہوری ثابت کریں کہ وہ خوشی منانا بھی جانتے ہیں اور ذمہ داری کے ساتھ منانا بھی جانتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Previous Post

پورے ملک اور آزاد کشمیر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جائے گا

Next Post

کراچی؛ گلستانِ جوہر میں مشتعل خاتون کا گاڑی پر پتھراؤ؛ڈرائیور کو تھپڑ مار دیا.ویڈیو وائرل

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کراچی؛ گلستانِ جوہر میں مشتعل خاتون کا گاڑی پر پتھراؤ؛ڈرائیور کو تھپڑ مار دیا.ویڈیو وائرل

کراچی؛ گلستانِ جوہر میں مشتعل خاتون کا گاڑی پر پتھراؤ؛ڈرائیور کو تھپڑ مار دیا.ویڈیو وائرل

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper