لاہور۔( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ مریم نواز سے اسلامیہ جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیر ی مقدم کا خیر مقدم کیا۔ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے شاندار استقبال پر اظہار تشکرکیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، توانائی اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماں نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔مریم نوازنے ایرانی سرمایہ کاروں کی زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔وزیر اعلیٰ کی
اقتصادی اور سماجی تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ساتھ دینے پر وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔ قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا دروازہ فراخ دلی سے کھلا رکھے تو مذاکرات سے بڑے بڑے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ایران نے جوا نمردی کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا۔ مریم نوازکو کہا ہے کہ دورہ ایران میں ساتھ جاں گا اور ایران کی بہادری کو وہاں جاکر سیلوٹ کروں گا۔محمد نواز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر کے دل میں خوف خدا ہے۔ ایران کیلئے بہت سی دعائیں اور نیک خواہشات ہیں، ایرانی عوام ہمیشہ دعاں کا حصہ رہے ہیں۔ ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو جسم، ایک روح کی مانندہیں ، محمد نواز شریف جیسے عظیم لیڈرکی عالم اسلام کو بہت ضرورت ہے۔عالم اسلام کی سربراہی اور پاک ایران تعلقات کے فروغ میں محمد نواز شریف جیسے لیڈرکی بہت ضرورت ہے۔ایرانی قوم محمد نواز شریف کی صحت
اور حفاظت کیلئے ہمیشہ دعا گورہتی ہے۔ محمد نواز شریف خطے کی صورتحال سے مکمل آگا ہ ہوں گے لیکن پاکستان کا بڑاسمجھتے ہوئے ملکر باتیں کرنے میں دلی سکون محسوس کرتے ہیں۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کا بڑا ہونے کے ناطے ایرانی عوام اور حکومت کی طرف سے معاملات محمد نواز شریف کے علم میں لانا ضروری سمجھتا ہوں۔نواز شریف صاحب کو پاکستان کی حفاظت کرنے والا ستون سمجھتے ہیں۔پاکستان اور ایران ایک خطہ اور ایک برادری اور ایک قوم ہیں، دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہت گہرائی پائی جاتی ہے۔ ایرانی سفیر نے مزیدکہا کہ سپریم لیڈر کو دنیا کے کسی ملک کیلئے اتنی تاکید کرتے نہیں دیکھا جتنی وہ پاکستان کیلئے کرتے ہیں۔ فارسی زبان اور طلبہ کے امور حل کرانے پر وزیراعلیٰ کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔
