لکی مروت( نمائندہ خصوصی)رات گئے تھانہ نورنگ کی حدود گاؤں نصرخیل میں فتنہ الخوارج کی جانب سے کی گئی بزدلانہ کارروائی کے دوران شہید ہونے والے ایل ایچ سی دستگیر خان کی نماز جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
کر دی گئی۔نماز جنازہ میں ڈی پی او لکی مروت نزیر خان، ایس پی انویسٹیگیشن مراد خان، پولیس افسران، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پولیس اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، شہید کے
تابوت پر پھول چڑھائے گئے جبکہ ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اس موقع پر ڈی پی او لکی مروت نزیر خان نے شہید کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید دستگیر خان نے فرض
کی راہ میں اپنی جان قربان کر کے بہادری، اور قربانی کی ایک روشن مثال قائم کی ہے۔ پوری قوم کو اپنے اس بہادر سپاہی پر فخر ہے۔ فتنہ الخوارج کی یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ لکی مروت پولیس کے حوصلے بلند ہیں اور
فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور ملوث عناصر کو جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔




