لاہور۔( نمائندہ خصوصی)ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمدکی جانب سے قرارداد جمع کرا دی گئی ۔قرارداد میں اقوامِ متحدہ کے جانب سے منعقدہ کنونشن میں شرکت کے بعد سارہ احمد نے بطور چیئرپرسن، چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کے بچوں کے
حقوق سے متعلق رپورٹ پیش کی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے پنجاب میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کئے گئے اقدامات کوسراہا ہے اوربچوں کیفلاح کے لیے کئے گئے اقدامات اور منصوبوں کو جاری رکھنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوان حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، اورپنجاب سمیت پورے پاکستان کے بچوں کے حقوق اورمحفوظ مستقبل کیلئے قانون سازی اور انتظامی اقدامات کو مزید مضبوط کیا جائے۔

