• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

معدنی شعبے میں سٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کیلئے پاک–چین معدنی تعاون فورم کا انعقاد،متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،وفاقی وزرا،سفارتی نمائندگان اور سٹیک ہولڈرز کی شرکت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جنوری 29, 2026
in پاکستان
0
معدنی شعبے میں سٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کیلئے پاک–چین معدنی تعاون فورم کا انعقاد،متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،وفاقی وزرا،سفارتی نمائندگان اور سٹیک ہولڈرز کی شرکت
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):پاک چین معدنی تعاون فورم بدھ کو جناح کنونشن سینٹرمیں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزرا، سفارتی نمائندگان، چینی اداروں اور صنعت کے سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ فورم کے انعقاد کا مقصد پاکستان کے معدنی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا اور پائیدار ترقی و سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا تھااس فورم کا اہتمام چائنا چیمبر آف کامرس اِن پاکستان نے کیا جو پالیسی مکالمے، سرمایہ کاری کی سہولت کاری، ٹیکنالوجی تعاون اور کاروباری روابط (بزنس میچ میکنگ)کے لئے ایک اعلیٰ سطحی پلیٹ فارم ثابت ہوا۔ فورم میں معدنی ویلیو چین کے تمام پہلوؤں بشمول تلاش (ایکسپلوریشن)، کان کنی، پروسیسنگ، لاجسٹکس، فنانسنگ اور استعداد سازی پر غور کیا گیا۔اس موقع پر 71 چینی کمپنیاں، 133 پاکستانی کمپنیاں اور 850 سے زائد شرکاء نے شرکت کی جو معدنی شعبے میں تعاون کے حوالے سے دونوں ممالک کی گہری دلچسپی کی عکاس ہے۔افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال ، چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ، وفاقی وزیر برائے توانائی (پٹرولیم ڈویژن) علی پرویز ملک اور وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ شامل تھے۔اس کے علاوہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے سینئر افسران، معروف چینی اداروں کے ایگزیکٹوز اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔اپنے خطاب میں پروفیسر احسن اقبال نے پاک–چین سٹریٹجک شراکت داری کی پائیدار مضبوطی کو اجاگر کیا بالخصوص اس تناظر میں کہ دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت تعاون نے پاکستان کی معیشت میں بجلی کی پیداوار، بنیادی ڈھانچے اور صنعتی رابطہ کاری سمیت نمایاں نتائج دیئے ہیں۔چین کی عالمی سطح پر معدنیات بالخصوص ریئر ارتھ عناصر، کاپر اسمیلٹنگ اور ریفائننگ میں قیادت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی ابھرتی معدنی معیشت کے لئے چین کے تجربے کو نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے سینڈک کاپر–گولڈ منصوبہ، دُدّر لیڈزنک منصوبہ اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی جیسے کامیاب مشترکہ منصوبوں کا ذکر کیا اور نئے کاپر گولڈ امکانات میں بڑھتے تعاون کی نشاندہی کی۔ وزیرِ منصوبہ بندی نے پالیسی استحکام، منظوریوں کے عمل میں آسانی اور وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے چینی کمپنیوں کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری، استعداد سازی اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں چین کی مضبوط دلچسپی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پائیداری اور عالمی معیار کے تعمیراتی و آپریشنل معیارات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ذمہ دارانہ کان کنی وسائل کے بہتر استعمال اور مقامی آبادی کے ساتھ ہم آہنگ تعلقات کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سینڈک منصوبے کے تحت اب تک 5,200 سے زائد مقامی کارکنان کو تربیت دی جا چکی ہے اور مقامی شمولیت بڑھانے کے لئے چین کے عزم کو دہرایا۔انہوں نے ترقیاتی تعاون کے تحت ’’چھوٹے مگر خوبصورت منصوبوں‘‘بشمول انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت پر چین کی توجہ بھی اجاگر کی۔چائنہ چیمبر آف کامرس ان پاکستان کے چیئرمین وانگ ہوئی ہوا نے کہا کہ یہ فورم پاک–چین اقتصادی تعاون کے ارتقائی مرحلے کی نمائندگی کرتا ہے جس میں معدنیات ایک نئے ستون کے طور پر ابھر رہی ہیں۔ انہوں نے ذمہ دار سرمایہ کاری، منظم مکالمے اور چینی و پاکستانی کمپنیوں کے مابین روابط مضبوط بنانے کے لئے سی سی سی پی کے کے عزم کا اعادہ کیا۔وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک نے پاکستان کی پالیسی سمت کو ذمہ دارانہ اور ویلیو ایڈڈ معدنی ترقی سے جوڑا اور عالمی معیار سے ہم آہنگ پائیدار کان کنی کے لئے ضابطہ جاتی فریم ورک مضبوط بنانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی ۔ایم سی سی کے چیئرمین وانگ جی چنگ نے پاکستان میں چینی کان کنی آپریشنز سے متعلق تجربات بیان کرتے ہوئے ٹیکنالوجی ٹرانسفر، افرادی قوت کی تربیت اور بہترین طریقہ کار کی پابندی کو اجاگر کیا۔انہوں نے پاکستان کے معدنی شعبے میں طویل المدتی تعاون، روزگار کے مواقع اور مہارتوں کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے پاکستان–چین سرمایہ کاری تعاون میں تیزی بالخصوص نجی شعبے کی سطح پر کو سراہا۔ انہوں نے چین کی ترقی سے سیکھنے کی اہمیت اور پاکستان کی وسیع معدنی صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی نجی کمپنیوں کی بڑی تعداد نے چینی شراکت داروں کے ساتھ روابط، مفاہمتی یادداشتیں (ایم او یوز) اور کاروباری تعاون کو فروغ دیا ہے جس میں سی سی سی پی کے کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کی مکمل معاونت کے لئے بی او آئی کے عزم کا اعادہ کیا۔فورم کی ایک اہم پیشرفت ’’پاک–چین ای-مائننگ پلیٹ فارم‘‘ کا اجرا ءتھا جو معلومات کے تبادلے، منصوبہ جاتی روابط اور پاکستانی حکام و چینی اداروں کے درمیان تعاون کو بہتر بنانے کے لئے ایک ڈیجیٹل اقدام ہے۔ اس پلیٹ فارم سے شفافیت، کارکردگی اور تعاون میں اضافہ متوقع ہے۔فورم کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط بھی کئے گئے جن میں واہ نوبل (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور ایم سی سی ٹی انٹرنیشنل، نیز جے ڈبلیو کارپوریشن اور ایم سی سی ٹی انٹرنیشنل کے درمیان ڈیجیٹل سرحد پار صنعتی تجارت کے مواقع کے فریم ورک سے متعلق ایم او یوز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی )، پاورچائنا انٹرنیشنل اور پاک–چین انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مابین پاکستان کے معدنی شعبے میں تعاون کے لئے ایک ایم او یو پر دستخط ہوئے جس کا مقصد سرمایہ کاری سہولت کاری، تکنیکی تعاون اور مشترکہ ترقیاتی اقدامات ہیں۔فورم کے دوسرے سیشن میں پالیسی فریم ورکس اور شعبہ جاتی بریفنگز پیش کی گئیں جن میں وفاقی و صوبائی نمائندگان نے کان کنی کی پالیسیوں، ضابطہ جاتی مراعات اور پاکستان بھر میں معدنی وسائل کی صلاحیت پر روشنی ڈالی۔ چینی اداروں اور کمپنیوں کی تکنیکی پریزنٹیشنز میں جیولوجیکل تعاون اور اہم کان کنی منصوبوں کو اجاگر کرتے ہوئے مستقبل کے تعاون کے مواقع بیان کئے گئے۔اختتام پر بزنس میچ میکنگ سیشنز اور سٹال نمائش منعقد ہوئی جس سے پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان براہِ راست روابط، منصوبوں کی نمائش اور ممکنہ شراکت داریوں پر گفتگو ممکن ہوئی۔پاک–چین معدنی تعاون فورم نے پاکستان اور چین کے دیرینہ دوستانہ اور سٹریٹجک تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے اس عزم کو اجاگر کیا کہ پالیسی ہم آہنگی، سرمایہ کاری سہولت کاری، ٹیکنالوجی جدت اور پائیدار ترقی کے ذریعے معدنی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا ۔

پچھلی پوسٹ

ممبئی:بھارت میں طیارے کی کریش لینڈنگ، مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ سمیت 5 افراد ہلاک

اگلی پوسٹ

شاہ جی دو برس پہلے رخصت ہوئے تھے۔

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
شاہ جی دو برس پہلے رخصت ہوئے تھے۔

شاہ جی دو برس پہلے رخصت ہوئے تھے۔

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper