• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

شاہ جی دو برس پہلے رخصت ہوئے تھے۔

تحریر : اخلاق احمد

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جنوری 28, 2026
in پاکستان
0
شاہ جی دو برس پہلے رخصت ہوئے تھے۔
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

شاہ جی، یعنی نادر شاہ عادل۔صحافی، درویش، کالم نویس، فٹبالر، ادیب، لیاری میں اسٹریٹ ایجوکیشن کی بنیاد ڈالنے والے سوشل ورکرز میں سے ایک، یاروں کے سامنے من موہنے محبوب، سیٹھوں کے روبرو عزت نفس کے سخت گیر رکھوالے۔مجھ سے اور مجھ جیسے بہت سے لوگوں سے ان کا تعلق تیس چالیس برس پرانا تھا۔ نوائے وقت، جنگ، ایکسپریس، کراچی پریس کلب، پریس کانفرنسیں، تقریبات۔ یاد بھی نہیں، پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی تھی۔ ‘عمر بھر ایک ملاقات چلی آتی ہے’ والا معاملہ لگتا تھا۔ایک صبح وہ سب ختم ہوا۔بے شمار منظر ہیں جو بے ساختہ یاد آتے ہیں۔ کراچی کے پینوراما سینٹر کی چوتھی منزل کے ایک کمرے میں نادر شاہ عادل میرے سامنے بیٹھے ہیں اور میں ان سے پندرہ روزہ ‘الجمہوریہ’ کے لئے ایکسکلوسیو ٹائیٹل اسٹوری کی بات کر رہا ہوں۔ وہ اس ایڈونچر میں مجھ جیسے بے نام کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں۔ عمر میں اور تجربے میں اور دانائی میں وہ مجھ سے بڑے ہیں مگر کیونکہ میں ایڈیٹر ہوں تو وہ ایک خالص پروفیشنل صحافی کی طرح میری بات پوری توجہ سے سن رہے ہیں۔یاد آتا ہے، ان کی ٹائٹل اسٹوریز اتنی بھرپور ہوتی تھیں کہ ایک لفظ بھی ایڈٹ نہیں ہوتا تھا۔ ڈپٹی ایڈیٹر ہمارے بے حد عزیز دوست تھے خلیل اللہ فاروقی۔ دفتر میں شاہ جی اور خلیل اللہ فاروقی کی شوخ گفتگو، ہنسی کے پھول کھلائے رکھتی تھی۔ایک منظر اور یاد آتا ہے۔تھل کے صحرا میں رات گئے ہم ایک خیمے میں جمع ہیں۔ ہم یعنی کراچی کے کئی صحافی، جنہیں آئی ایس پی آر کے برادر صولت رضا اپنے ساتھ پاکستان کی سب سے بڑی فوجی مشق ‘ضرب مومن’ میں لے گئے ہیں۔ سب عسکری یونیفارم میں ملبوس، لمحہ لمحہ کی رپورٹنگ کرتے۔ خیمے میں نادر شاہ عادل کی آواز گونج رہی ہے۔ وہ سلیپنگ بیگ پر آلتی پالتی مارے بیٹھے ہیں اور ہالی وڈ کے بڑے فلمی ہدایت کاروں کے بارے میں اور ان کے ماسٹر پیسز کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں۔ کوئی دریا ہے جو بہہ رہا ہے۔ خیمے میں موجود صحافی سحر زدہ نظر آتے ہیں۔ اگلے روز میں اپنی حیرت کا اظہار کرتا ہوں، اس نئے شعبہ پر ان کی دسترس کی داد دیتا ہوں تو وہ روایتی قہقہے کے ساتھ کہتے ہیں۔ "اچھا اخلاق جی، اب آپ ہمیں اس طرح تنگ کریں گے؟” اب ان دنوں کی یاد بس یہ تصویر رہ گئی ہے جس میں شاہ جی دوسری صف میں میرے ساتھ بیٹھے ہیں ۔وہ کراچی کی پسماندہ بستی لیاری سے اٹھے تھے اور صحافت کے آسمان پر چھا گئے تھے۔ اصولوں پر کبھی سمجھوتا نہ کرنے والے، بڑی سے بڑی ملازمت کرتے وقت ہمیشہ اپنی جیب میں استعفے رکھنے والے۔ پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ ایسے دیانت دار، جری، منکسر اور محبت بھرے صحافی اب خال خال ہی ملتے ہیں۔

پچھلی پوسٹ

معدنی شعبے میں سٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کیلئے پاک–چین معدنی تعاون فورم کا انعقاد،متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،وفاقی وزرا،سفارتی نمائندگان اور سٹیک ہولڈرز کی شرکت

اگلی پوسٹ

ماں بیٹی میں رنجشیں ختم؛ لائیو شو میں ماں اداکارہ نشو بیگم اور بیٹی اداکارہ صاحبہ کی صلح؛ جذباتی ویڈیوز وائرل

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ماں بیٹی میں رنجشیں ختم؛ لائیو شو میں ماں اداکارہ  نشو بیگم اور بیٹی اداکارہ صاحبہ کی صلح؛ جذباتی ویڈیوز وائرل

ماں بیٹی میں رنجشیں ختم؛ لائیو شو میں ماں اداکارہ نشو بیگم اور بیٹی اداکارہ صاحبہ کی صلح؛ جذباتی ویڈیوز وائرل

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper