چترال( نمائندہ خصوصی):چترال کے علاقے ڈومیل میں ایک مکان پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں کم از کم نو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر آفس چترال کے مطابق ڈومیل میں ایک رہائشی مکان برفانی تودے کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں نو افراد
جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چار خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں۔ تمام متاثرین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا
ہے اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔ دوسری جانب ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں حالیہ شدید برف باری کے باعث پھنسے ہوئے داخلی طور پر بے گھر افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی
کمشنر خیبر بلال شاہد نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بروقت اقدامات کئے گئے جس سے تمام متاثرہ خاندانوں کی محفوظ منتقلی کو یقینی بنایا گیا ۔


