کراچی ( نمائندہ خصوصی) چئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے گل پلازہ کا دورہ کرنے اورمتاثرہ دکانداروں کو حوصلہ دینے اور ان سے یکجہتی کے اظہار کے بعد ریسکوآپریشن کے دوران لوگوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونے والے فائر فائیٹر فرقان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کرنے اس نوجوان کے گھر پہنچے۔ آفاق احمد نے تاجر تنظیموں کو اپنے اختیلافات پس پشت ڈال کر
اتحا دکا مظاہرہ کرنے کا کہا۔ آفاق احمد نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے متاثرین کو فی کس ایک کروڑ روپے دینے کے اعلان کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا اعلان صرف اعلان نہیں ہونا چاہے، اس پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ ٹھوس اقدام کریں۔ آفاق احمد نے کہا کہ جانی نقصان کا ازالہ کسی صورت ممکن نہیں لیکن مالی نقصان کی سنجیدہ کوششیں کی جانی چاہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ گل پلازہ کے تاجر رمضان کی تیاریوں میں مصروف تھے، انہیں فوری طور پر پارکنگ پلازہ میں عارضی طور پر دکانیں الاٹ کرکے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے اور متبادل فراہم کرنے سے پہلے یہ جگہ خالی نہ کروائی جائے۔
