جدہ( نمائندہ خصوصی) :نائب وزیرِ اعظم اوروزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 22ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے او آئی سی سیکرٹریٹ پہنچ گئے۔ یہ غیرمعمولی اجلاس اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ
کو تسلیم کرنے کے معاملے پرمنعقد ہو رہا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی آمد پراو آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ اور پاکستان کے مستقل نمائندہ برائے او آئی سی سفیر فواد شیر نے خوش آمدید کہا۔
