کراچی( کرائم رپورٹر): کراچی کے ضلع کورنگی میں تھانہ الفلاح ڈاکوؤں ۔منشیات فروشوں۔کرمنلز کی آماجگاہ بن گیا ملیر ہالٹ کے قریب شمسی سوسائٹی کے ساتھ البدر سوسائٹی میں لاہوری ہوٹل کے قریب دو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 25:سالہ نوجوان شعیب ولد اختر علی جان کی بازی ہارگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعے کی صبح 8.30 کے علاقے البدر سوسائٹی میں دو ڈاکوؤں نے

25سالہ شعیب لوٹنے کے بعد فرار ہو گئے فرار کے دوران ڈاکو الصحت میڈیکل اسٹور کے سامنے سڑک پر کھدائی کے سبب ڈاکوؤں کے گرنے پر لٹنے والے شعیب نامی نوجوان موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں سے گھتم گھتا ہوگیا ۔عینی شاہدین کے مطابق اس موقع پر اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لیا اس دوران میں ڈاکوؤں نے 25سالہ شعیب کو گولی مارکر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے .اسی اثنا میں اسپتال منتقلی کے دروان شعیب نامی نوجوان جان کی بازی ہارگیا ۔بعد ازاں پولیس کارروائی کے بعد میت اہل خزانہ کے حوالے کردی گئی ۔زرائع کےمطابق نماز جمعہ کے مقتول شعیب کی نمازجنازہ کے بعد تدفین کے لئے آبائی علاقے خان پور پنجاب

روانہ کر دی گئی ۔زرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے مقتول شعیب کی دوکان سے تقریباً اڑھائی لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔عینی شاہدین کے مطابق ڈکیتی کی یہ واردات مکمل مخبری کی انجام دی گئی۔ زرائع کے مطابق الفلاح تھانہ حدود ڈاکوؤں ڈکیتوں منشیات فروشوں کی آماجگاہ بن گیا جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران 200 سے زائد افراد موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے