اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان کے روس میں سفیر فیصل نیاز ترمذی نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔سفیرفیصل نیاز ترمذی نے نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ کو ماسکو کے ساتھ حالیہ روابط
اور سیاسی، معاشی اور سکیورٹی شعبوں میں پاکستان-روس تعلقات کو آگے بڑھانے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ نے مسلسل سفارتی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا اور تعمیری تعامل کے ذریعے پاکستان کے مفادات کے مزید فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
