اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):پاکستان نے وینزویلا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وینزویلا کے عوام کی فلاح و بہبود کو بہت اہمیت دیتا ہے۔اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بحران کے خاتمے کے لیے
تحمل اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیتا ہے اور تمام زیرِ التواء مسائل کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی پاسداری کو ناگزیر قرار دیتا ہے۔ پاکستان وینزویلا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
