لاہور۔( نمائندہ خصوصی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پاک فضائیہ کے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب
تجربے پر مبارکباد دی ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ پاک فوج، سائنسدانوں اورانجینئرز کی ٹیم کو تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے
پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 600 کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے والے تیمور ویپن سسٹم سے دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔

