بیجنگ( نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بیجنگ پہنچنے کے بعد سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ہفتہ کو دفتر خارجہ
سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈارنے یمن کے حوالے سے سعودی وزارتِ خارجہ کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے تمام فریقین کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ۔

