اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 1 لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اطمینان ک اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کاروباری برادری و سرمایہ کاروں کے حکومت کی پالیسیوں پر
اعتماد کا مظہر ہے۔جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی ترقی کا سفر معاشی ٹیم کی محنت کی وجہ سے جاری و ساری ہے۔ انہوں نے معاشی سمت کی بہتری اور ملک کو ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لئے معاشی ٹیم کی کوششوں کو سراہا ۔

