لاہور ( نمائندہ خصوصی)پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی۔محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے بین الاضلاعی کرائے کم کر دیے، لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی بسوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔کرایوں
میں 60 روپے سے 200 روپے تک کمی کی گئی ہے، لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1910 سے کم کرکے 1850 روپے جبکہ لاہور سے مری کا کرایہ 2370 روپے سے کم کرکے 2290 روپے کر دیا گیا ہےلاہور سے پشاور کا کرایہ 2610 روپے سے کم کرکے 2530 روپے، لاہور سے مانسہرہ کا کرایہ 2500 سے کم کرکے 2420 روپے، لاہور سے ایبٹ آباد کا کرایہ 2310 سے کم کرکے 2240 روپے کر دیا گیا ہے۔لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1010 روپے سے کم کرکے 980 روپے، لاہور سے صادق آباد کا کرایہ 2510 سے کم کرکے 2430 روپے، لاہور سے کراچی کا کرایہ 5800 روپے سے کم کر کے 5620 روپے کر دیا گیا ہے۔

