لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرصوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ملک صہیب احمد بھرتھ نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ سرگودھا کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بھرپور سپورٹ
سے سرگودھا میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا باقاعدہ آغاز ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ سرگودھا میں بے سہارا، لاوارث اور استحصال کا شکار بچوں کو رہائشی سہولیات کے ساتھ ساتھ قانونی معاونت اور نفسیاتی کونسلنگ فراہم کی جائے گی۔ انسٹیٹیوٹ میں 100 بچوں کے لیے رہائشی سہولیات کی گنجائش موجود ہے۔سارہ احمد نے مزید کہا کہ سرگودھا میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی جبکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار پنجاب کے تمام اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ملک میں پہلی مرتبہ پنجاب میں چائلڈ
پروٹیکشن پالیسی کی منظوری پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دفاتر کے قیام پر وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری داخلہ پنجاب اور دیگر متعلقہ محکموں کے تعاون کو سراہا۔افتتاح کے بعد چیئرپرسن سارہ احمد نے صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ سرگودھا کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا اور بچوں کے ساتھ کیک کاٹا۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے سرگودھا میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کے قیام پر چیئرپرسن سارہ احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو صوبہ پنجاب میں بچوں کے تحفظ کے لیے ایک مو ثر ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارہ احمد کی قیادت میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت
پنجاب بچوں کے تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے اور بچوں کے لیے محفوظ، پ ±رامن اور باوقار ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ذریعے استحصال، بدسلوکی اور تشدد کا شکار بچوں کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔تقریب میں ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب مہوش سلطانہ، صفیہ سعید، احمد لغاری، صفدر حسین ساہی، رئیس نبیل اور چائلڈ رائٹس ایکٹوسٹ افتخار مبارک، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم اسما اعجاز، ڈپٹی کمشنر سرگودھا، ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو راو ندیم اختر، ڈائریکٹر پروگرام وقار عظیم اور مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
