کراچی( نمائندہ خصوصی) پاکستان نے بنگلادیش کی قومی ائیرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دیذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بنگلادیش کی قومی ائیر لائن کو ڈھاکا سے کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت
دے دی ہےذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بنگلا دیشی ائیرلائن کو براہ راست پروازوں کی منظوری دیذرائع کا کہنا ہے ابتدائی طورپر بنگلادیش کی قومی ائیر لائن کو 30 مارچ 2026 تک پروازوں کی اجازت دی گئی ہے ، بنگلادیشی ائیرلائن کو منظور شدہ روٹ پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی اجازت دی گئی
ہےسی اے اے ذرائع کے مطابق بنگلادیش کی قومی ائیرلائن کو پاکستان ائیر اسپیس کے اندر طے شدہ روٹس پر پرواز کرنا ہوگی ڈھاکا سے کراچی روانگی سے قبل فلائٹ کی مکمل معلومات کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ کو دینا ہوں گیذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پروازیں رواں ماہ شروع ہونے کا امکان ہے

