• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سال 2025ء پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ،مسلح افواج اور قوم نے شانہ بشانہ دشمن کے عزائم ناکام بناتے ہوئے معرکہ حق میں تاریخ رقم کی، وزیراعظم شہباز شریف کا سال نو کے آغاز پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
January 1, 2026
in پاکستان
0
سال 2025ء پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ،مسلح افواج اور قوم نے شانہ بشانہ دشمن کے عزائم ناکام بناتے ہوئے معرکہ حق میں تاریخ رقم کی، وزیراعظم شہباز شریف کا سال نو کے آغاز پر پیغام
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قوم کو سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2025ء کا سال تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا جب مسلح افواج اور قوم نے شانہ بشانہ دشمن کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے معرکہ حق میں تاریخ رقم کی، خدا کرے کہ نئے سال کا ہر دن ملکی سالمیت، قومی ہم آہنگی جیسی اقدار کومضبوط تر کرے اور معاشی آسودگی، سماجی و معاشرتی خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سال نو 2026ء کے آغاز پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو سال نو کی خوشیاں مبارک ہوں۔انہوں نے دعا کی کہ نئے سال کا سورج خوشیوں ،خوشحالی اور اللہ کا فضل و کرم لئے طلوع ہو، خدا کرے کہ نئے سال کا ہر دن ملکی سالمیت، قومی ہم آہنگی جیسی اقدار کومضبوط تر کرے اور معاشی آسودگی، سماجی ومعاشرتی خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ 2025ء کا سال دفاع وطن کے اعتبار سےتاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا جب مسلح افواج اور قوم نے شانہ بشانہ دشمن کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے معرکہ حق میں تاریخ رقم کی، پاکستان کے شاہینوں نے فضائی حدود کا ایسا ناقابل تسخیر دفاع کیا جو دنیا کے لیےمثالی کامیابی اور دنیا کے جنگجوئوں کے لئے نصابی سطح پر سبق آموز مقابلہ تھا۔ انشاءاللہ پوری قوم اپنی دلیر، بہادر اور باصلاحیت افواج کے ساتھ مل کر ملک کے دفاع میں ہمیشہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس دہشت گردی کے حملوں میں مادر وطن کے لئے اپنی جان کی قربانی پیش کرنے والے شہداء کو بھی پوری قوم کی طرف سے آج کے دن خصوصی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی معاشی خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور حالیہ معاشی اشاریوں میں بہتری حکومت کی درست اور مثبت سمت کی عکاس ہے۔ انہوں نے گزشتہ برس میں شروع کی گئی انقلابی معاشی اصلاحات و اقدامات کو مزید تیز رفتاری اور بہترین انداز میں اس سال عزم نو کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ عوام کی معاشی خوشحالی کے لیے موثر عملی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر ہم دعا گو ہیں کہ دنیا بھر میں انسانیت کی عزت و تکریم، تحفظ، امن و سلامتی،باہمی آہنگی، رواداری اور بقائے باہمی جیسے سنہری معاشرتی اقدار کے فروغ کے لیے ہر اکائی اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اس عہد کی تجدید کرتا ہے کہ وہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے اپنی پرخلوص کاوشوں کو جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج کے دن حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے لیےخیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں ، اللہ تعالی پاکستان کو دہشت گردی، فرقہ واریت ،جرائم اور معاشرتی تقسیم جیسے شر سے محفوظ رکھے اور آئندہ برس پاکستان معاشرتی و سیاسی ہم آہنگی، خوشحالی اور استحکام کا گہوارہ رہے۔

Previous Post

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت مقامی ریفائنریوں میں تیار کیے جانے والے پٹرول میں ایتھنول کی آمیزش سے متعلق تجویز پر اجلاس

Next Post

سال نو، پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ 76ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کو بھی عبورکرلیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سال نو، پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ 76ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کو بھی عبورکرلیا

سال نو، پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ 76ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کو بھی عبورکرلیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper