• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید

No Result
View All Result

Home پاکستان

چیئرمین پاکستان علما ء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی مشرقِ وسطیٰ اور مسلم ممالک میں مذہبی ہم آہنگی اور پاکستانی ڈائسپورا کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
January 1, 2026
in پاکستان
0
چیئرمین پاکستان علما ء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی مشرقِ وسطیٰ اور مسلم ممالک میں مذہبی ہم آہنگی اور پاکستانی ڈائسپورا کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان علما ء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو مشرقِ وسطیٰ اور مسلم ممالک میں مذہبی ہم آہنگی اور پاکستانی ڈائسپورا کے لئے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔ یہ تقرری ایک نہایت اہم وقت میں عمل میں آئی ہے جب پاکستان بدلتے ہوئے علاقائی حالات کے تناظر میں مسلم دنیا کے ساتھ اپنے روابط کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہےجبکہ خلیجی اور دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کی سٹریٹجک اہمیت بھی بڑھتی جا رہی ہے۔یہ بات جمعرات کو یہاں جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں کہی گئی۔ حافظ طاہر اشرفی اس سے قبل خصوصی نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور مذہبی سفارتکاری، بین المذاہب روابط اور بین الاقوامی سطح پر رابطہ کاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔اپنے نئے کردار میں وہ باہمی رابطہ کاری کو فروغ دینے، باہمی ہم آہنگی کو مستحکم کرنے اور اسلامی و عرب ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے بالخصوص مذہبی ہم آہنگی اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور کے ذمہ دار ہوں گے ۔مذہبی اور مسلکی ہم آہنگی، رواداری اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لئے اپنی کاوشوں کے باعث حافظ طاہر اشرفی کو وسیع پیمانے پر سراہا جاتا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں مختلف مذہبی مکاتبِ فکر کے درمیان مکالمے کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ رابطۃ العالم الاسلامی کی سپریم کونسل کے رکن بھی ہیں اور متعدد نمایاں بین الاقوامی اور اسلامی تنظیموں سے وابستہ ہیں۔عرب اور مسلم دنیا کے ممتاز اسلامی علما اور اعلیٰ شخصیات کے ساتھ ان کے قریبی اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ یہ تقرری مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، مسلم ممالک کے ساتھ مثبت اور تعمیری روابط کو مضبوط بنانے اور بیرونِ ملک پاکستان کے مفادات اور اوورسیز کمیونٹی کی مؤثر نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کی عکاس ہے۔

Previous Post

سال 2026سندھ کیلئے ترقی، سہولت اور استحکام کا سال ثابت ہوگا، شرجیل انعام میمن

Next Post

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اہل وطن کو نئے سال کی مبارکباد:2025 دفاعی برتری کا سال تھا، 2026 معاشی کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

Mian Tariq Javeed

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper