لاہور( نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی مشاورت سے "پنجاب اسپیشل کورٹس اوورسیز پاکستانی پراپرٹی ایکٹ 2025 کے تحت صوبے بھر میں خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی ہےپنجاب کے تمام اضلاع
میں ججز تعینات کر دیے ہیں یہ عدالتیں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق تنازعات غیرقانونی قبضوں اور پراپرٹی کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم کی جا رہی ہیںاس اقدام کا مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے قانونی مسائل کے حل کے لیے تیز رفتار شفاف اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے


