طورخم چمن( نمائندہ خصوصی)پاک افغان کشیدگی کے باعث چمن خیبر جنوبی و شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کے سرحدی راستے 13 ویں روز بھی بند ہیں باب دوستی طورخم خرلاچی انگور اڈہ غلام خان سرحد پر سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیںکسٹم حکام کے مطابق چمن میں باب دوستی کےگیٹ 4سےصرف افغان شہریوں کولیجانےوالی گاڑیوں کو افغانستان جانے کی
اجازت دی جارہی ہےجھڑپوں کے بعد سے اب تک 10ہزار افغان شہریوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے جبکہ 1200خالی کنٹینرز واپس پاکستان میں داخل ہوئے ہیںجھڑپوں میں متاثرہ ٹریڈ روٹس اور متاثرہ مقامات سےملبہ تاحال ہٹایا نہیں جاسکا باب دوستی کھلنےکی صورت میں ٹرانزٹ کنٹینرز کو مرحلہ وار بحال کرنےکی تجویز ہےباب دوستی کسٹم اور چمن سےکراچی روٹ پر سیکڑوں مال بردار ٹرک کنٹینرز کھڑے ہیں دونوں جانب پھنسی گاڑیوں میں گوشت پھل سبزیاں جوس خراب ہورہے ہیںخیبر میں طور خم تجارتی گزرگاہ اور جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ،شمالی وزیرستان میں غلام خان اور ضلع کرم میں خرلاچی سرحدیں بھی بند ہے جس سے کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں
