لندن۔۔( نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفارت کار ہیں جو دو ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔لندن میں سمندر پار پاکستانیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مہنگائی اور سود کی شرح میں کمی کا حوالہ دیا اور کہا کہ حکومت اقتصادی خودمختاری کے لیے کوشاں ہے۔بھارتی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس دشمن کو شکست دی جو اپنی فوجی طاقت اور خطے میں سکیورٹی فراہم کرنے کے دعوے کرتا تھا، یہ تاثر 10 مئی کو دفن ہوگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں پاکستان کے سفارتی طور
پر تنہا ہونے کی باتیں سنیں، لیکن موجودہ قیادت میں پاکستان نے عالمی سفارتی نقشے پر نمایاں جگہ بنائی ہے۔پاکستان نے عالمی تقریبات کامیابی سے منعقد کیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کے لیے182ووٹ حاصل کیے۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط کیا اور ملکی معیشت میں کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملک ہے اور ایسے منصوبے تشکیل دیے جا رہے ہیں تاکہ آنے والے برسوں میں اس چیلنج سے نمٹا جا سکے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مساوات اور انصاف کے لیے آواز بلند کر رہا ہے کیونکہ ماحولیاتی تبدیلی محض پاکستان کا نہیں بلکہ ان تمام ممالک کا مسئلہ ہے جو عالمی آلودگی سے متاثر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2022 میں جب موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا اور عالمی ریٹنگ ایجنسیز اور ادارے اس حوالے سے تاریخیں دے رہے تھے۔ اس موقع پر قوم وزیر اعظم کو سلام پیش کرتی ہے جن کی متحرک قیادت نے معیشت کو بحران سے نکالا
