اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی سے بچے ظاہر کرکے ہانگ کانگ جانے والے 5 مسافروں کو آف لوڈ کر دیاترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر بذریعہ تھائی لینڈ وزٹ ویزے پر
ہاکنگ کانگ جا رہے تھےمسافروں میں بشری امجد علی علیزے شاہین محمد عدنان اور ذیشان علی خان شامل ہیں مسافر امجد علی خاتون مسافر بشریٰ کا حقیقی بیٹا ہے جبکہ دیگر مسافروں کو بچے ظاہر کر کے بیرون ملک لے جانے کی کوشش کی گئی
ابتدائی تفتیش کے مطابق علیزے شاہین محمد عدنان اور ذیشان علی نامی مسافر بشریٰ نامی خاتون مسافر کے حقیقی بچے نہیں ہیںمسافروں کے گھر والوں نے فی کس 1 کروڑ 50 لاکھ روپے ایجنٹ کو ادا کیے اور ایجنٹ نے جعل سازی کرتے ہوئے تینوں بچوں کے نادرا ریکارڈ کو تبدیل کیا
