راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی)باجوڑ کے علاقے ،ماموند میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا
گیاجرگے میں آئی جی ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ، قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ان علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں قبائلی عمائدین اور مشران نے پاک فوج کے شانہ
بہ شانہ لڑنے اور وطن کی خاطر ہر قربانی دینے کے عزم کو دہرایا پاک فوج کی امن کے لئے دی گئی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا عوام کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے گئے قبائیلی عمائدین اور عوام نے جرگے کے انعقاد اور ٹی ڈی پیز کی بروقت واپسی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا
