کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز میں ہیڈز آف ڈپارٹمنٹس کی غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی حتمی سماعت 24 ستمبر 2025 کو صبح 11 بجے معزز عدالت میں مقرر کر دی گئی ہے یہ کیس
(CP No. 769/2025 اور CP No. 1781/2025) کے تحت دائر کیا گیا ہے، جس میں ایک پلمبر حسن مصطفیٰ کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کو بھی چیلنج کیا گیا ہےدرخواست گزاروں کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر NICVD نے سروس رولز کی خلاف
ورزی کی، جس کے باعث قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا۔ ان تعیناتیوں، بالخصوص پلمبر کی بطور ایڈمنسٹریٹر پوسٹنگ، کی ذمہ داری براہِ راست ایگزیکٹو ڈائریکٹر پر عائد کی گئی ہے اس مقدمے میں داؤد اور دیگر افراد کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ کیس
نے طبی ماہرین اور عوامی حلقوں میں گہری تشویش پیدا کر دی ہے، کیونکہ یہ براہِ راست شفافیت، میرٹ اور گورننس پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

