• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

حکومت ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں میں بہتری، پبلک فنانس اور ادارہ جاتی ڈھانچے میں اصلاحات کے حوالہ سے اقدامات کر رہی ہے، یورپی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، وزیرخزانہ محمداورنگزیب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
ستمبر 18, 2025
in پاکستان
0
حکومت ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں میں بہتری، پبلک فنانس اور ادارہ جاتی ڈھانچے میں اصلاحات کے حوالہ سے اقدامات کر رہی ہے، یورپی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )۔:وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں میں بہتری، پبلک فنانس اور ادارہ جاتی ڈھانچے میں اصلاحات کے حوالہ سے اقدامات کر رہی ہے، نجکاری کے عمل میں تیزی لائی جارہی ہے، یورپی کمپنیاں پاکستان میں تیل و گیس، معدنیات، آئی ٹی، زراعت، توانائی، مالیات اورہوابازی کے شعبوں میں نجکاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں یورپی یونین کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ریمونڈاس کاروبلس سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے اور تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔ وزیر خزانہ نے سفیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دی اور بتایا کہ ملکی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے اور پہلے سے زیادہ مستحکم پوزیشن پر ہے۔انہوں نے آگاہ کیا کہ حکومت ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں میں بہتری ، پبلک فنانس اور ادارہ جاتی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کیلئے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں نجکاری کا عمل مزید تیز ہوگا، وزیرِاعظم ذاتی طور پر معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کی قیادت کر رہے ہیں۔ سینیٹر اورنگزیب نے بتایا کہ حال ہی میں عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی منظرنامے پر مثبت رپورٹیں جاری کی ہیں جس سے عالمی شراکت داروں سمیت یورپی یونین کا اعتماد بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری اعتماد میں بہتری آئی ہے اور مقامی سرمایہ کاروں کو مزید سہولتیں دینے کی کوششیں جاری ہیں۔وزیر خزانہ نے حالیہ سیلاب سے فصلوں، مال مویشی اور بنیادی ڈھانچہ کو پہنچنے والے نقصان پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 950 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں جبکہ سڑکوں، پلوں اور فصلوں کے نقصانات کا تخمینہ این ڈی ایم اے اور مواصلاتی سیارچوں سے حاصل تصاویر کے ذریعے لگایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ جلد ہی بین الاقوامی برادری سے بحالی و تعمیر نو میں تعاون کی اپیل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ وزیرخزانہ نے یورپی یونین پاکستان بزنس فورم کے دوبارہ فعال کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یورپی کمپنیاں پاکستان میں تیل و گیس، معدنیات، آئی ٹی، زراعت، توانائی، مالیات اورہوابازی کے شعبوں میں نجکاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے جی ایس پی پلس اسکیم کے تحت یورپی یونین کے مسلسل تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔ یورپی سفیر نے پاکستان میں اپنی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے نہایت اہم ملک ہے۔ انہوں نے پاکستان کی گزشتہ ڈیڑھ سال کی معاشی کارکردگی اور عالمی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر وزیر خزانہ کو مبارکباد دی اور یورپی یونین کی جانب سے مستقل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت 300 سے زائد یورپی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں اور باہمی تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ یورپی یونین پاکستان بزنس فورم کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا اور آئندہ سال کے پہلے نصف میں اجلاس منعقد کیا جائے گا، جو اقتصادی تعاون کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس اسکیم پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے نہایت اہم رہی ہے اور اس وقت پاکستان کی 30 فیصد سے زائد برآمدات یورپی یونین کو جا رہی ہیں۔انہوں نے یورپی انویسٹمنٹ بینک کے جاری منصوبوں کا بھی ذکر کیا، جن میں کراچی میں پانی و صفائی کے منصوبے شامل ہیں جبکہ مستقبل میں ریلوے، توانائی اور دیہی علاقوں میں مکانات کے شعبوں میں تعاون پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔یورپی یونین نے سفیر نے پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور بنیادی ڈھانچے کوپہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ فریقین نے باہمی اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پچھلی پوسٹ

ڈیجیٹل جدت پاکستان میں مالیاتی شمولیت کو آگے بڑھانے کا بنیادی ذریعہ ہے، جہانزیب خان

اگلی پوسٹ

کو۔ابلیشن سے کینسر کا علاج شروع ہونے پر بے حد خوش ہوں، دیگر صوبوں کے ضرورت مند مریضوں کاعلاج بھی کیا جائےگا: مریم نواز شریف

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کو۔ابلیشن سے کینسر کا علاج شروع ہونے پر بے حد خوش ہوں، دیگر صوبوں کے ضرورت مند مریضوں کاعلاج بھی کیا جائےگا: مریم نواز شریف

کو۔ابلیشن سے کینسر کا علاج شروع ہونے پر بے حد خوش ہوں، دیگر صوبوں کے ضرورت مند مریضوں کاعلاج بھی کیا جائےگا: مریم نواز شریف

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper