لاہور( نمائندہ خصوصی) اخوانُ الاَبد—-وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ایکس پراپنے پیغام مےں کہا کہ پاکستان کے لیے فخر کا
لمحہ ہے کہ سعودی عرب نے شاندار انداز میں عزت و احترام کا اظہار کیا-رائل سعودی ایئر فورس کے ایف-15 لڑاکا طیاروں نے
وزیرِاعظم شہباز شریف کے طیارے کو سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی اسکواٹ کیا۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یہ طاقتور منظر گہرے بھائی چارے، باہمی احترام اور بڑھتی ہوئی اسٹریٹیجک شراکت داری کی علامت ہے۔

