• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

۔8ستمبر کا دن ہمارے سنہرے تاریخی ابواب میں اُن سرفروشوں کے حوصلوں کا مظہر ہے: چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
ستمبر 9, 2025
in پاکستان
0
۔8ستمبر کا دن ہمارے سنہرے تاریخی ابواب میں اُن سرفروشوں کے حوصلوں کا مظہر ہے: چیف آف نیول اسٹاف  ایڈمرل نوید اشرف
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ وہ اقوام جو اپنے تاریخی دنوں کو یاد رکھتی ہیں اوراُن روایات کی امین ہوتی ہیں اپنے مادرِوطن کی خودمختاری اوردفاع کے لیے ہر دم پُرعزم اور تیار رہتی ہیں۔8ستمبر کا دن ہمارے سنہرے تاریخی ابواب میں اُن سرفروشوں کے حوصلوں کا مظہر ہے جو سمندر میں صمیم عزم کے ساتھ ثابت قدم رہے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مینارہ کی طرح راہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ یہ تاریخی دن ہمارے اُن جانبازوں کی شجاعت کی سرفرازی کا دن ہے جنہوںنے حب الوطنی کے اعلیٰ جذبے کو جلا بخشی اورجو حوصلہ افزائی کی اصل روح کے علمبردار ہیں۔ آپریشن ”سومنات” پا مردی کے حقیقی جذبے کا عکاس ہے جس کے دوران پاکستان نیوی کے سات بڑے جنگی جہازوں کے بحری بیڑے نے بھارتی ساحلی شہر دوارکا پر حملہ کر کے غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس دلیرانہ آپریشن نے بھارتی ساحلی تنصیبات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا جس میں اہم ریڈار اسٹیشن بھی شامل تھا اور دشمن کے ارادوںکو شکست دے کراس کی آپریشنل صلاحیتوں کو کمزور کیا۔1965 کی جنگ کے دوران پاکستان نیوی کی آبدوز غازی نے بھی ناقا بلِ شکست دفاع کو یقینی بنایا،دشمن کے دل میں دھاک بٹھائی اور زیرک حکمت عملی کا مظاہرہ کرکے ہمارے ملک کے خلاف تحکمانہ اور جارحانہ ارادے رکھنے والے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا۔اس تابناک ماضی کی قربانیوں اور عظمت کی بنیاد پر معرکہ حق کے دوران پاکستان نیوی نے ثابت قدمی اور بھرپورجنگی تیاریوںکا مظاہرہ کیاجس نے دشمن کو کسی بھی کارروائی سے باز رکھا اور ملکی بحری سرحدوں کے ناقابلِ تسخیردفاع کو یقینی بنانے کے عزم کا صریح پیغام دیا۔ ہماری آپریشنل تیاریوں اور ثابت قدمی نے دشمن کو اُس کے پانیوں میں مقید رکھا اوربحری وسائل کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان نیوی نے بلا روک ٹوک سمندری تجارت کو جاری و ساری رکھنے میں مدد دی۔میری ٹائم دفاع کو یقینی بنانے کی بنیادی ذمے داری کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ پاکستان نیوی قومی میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کے لیے پر عزم ہے جو درحقیقت ہمارا مستقبل ہے۔اہم میری ٹائم شراکت دار ہونے کے ناطے پاکستان نیوی بحری اقتصادیات سے کماحقہُ فائدہ اٹھانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ دیرپا اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جائے اور ملک کے لیے زیادہ سے زیادہ اقتصادی فوائد حاصل ہوں۔اس مقصد کے حصول کے لیے اس سال 3تا6نومبر کراچی ایکسپو سینٹر میں دوسری پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش اور کانفرنس کا انعقادکیا جا رہا ہے۔اس نمائش اور کانفرنس میں عالمی میری ٹائم شراکت داروں کو دعوت دی جائے گی کہ وہ آپس میں رابطہ بڑھائیں، سرمایہ کاری کریں اورپاکستان کی بحری اقتصادی خدمات کو فروغ دیں اور علاقائی میری ٹائم منظرنامے کو بدل دیں۔آج کے دن جیسا کہ ہم یومِ بحریہ منارہے ہیں، آئیے اپنے عہد کی تجدیدکریں اور اُن شہداء اور غازیوں کو دلی خراجِِ تحسین پیش کریں جن کی قربانیوں نے ہماری آزادی اور وقار کی حفاظت کی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس مقدس امانت کاامین بننے کی ہمت عطا فرمائے ۔ اسلاف کی وراثت کو مزید فروغ دینے اور اعزاز و فخر کے ساتھ پیارے وطن کی حفاظت و دفاع کی طاقت عطا فرمائے۔اللہ سبحانہُ و تعالیٰ ہمارا راہنمااور محافظ ہو۔(آمین)
پاکستان نیوی زندہ باد         پاکستان پائندہ باد
Previous Post

زمین چاند اور  سورج کےدرمیان آ نے پر پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں چاند گرہن کا دلکش نظارہ

Next Post

بہاولنگر: رات 2 بجے پل پر سیلفی لیتا نوجوان دریائے ستلج میں جاگرا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
بہاولنگر: رات 2 بجے پل پر سیلفی لیتا نوجوان دریائے ستلج میں جاگرا

بہاولنگر: رات 2 بجے پل پر سیلفی لیتا نوجوان دریائے ستلج میں جاگرا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper