اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے پیر کو ملاقات کی
اور پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ اور ملکی دفاع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کےمطابق ملاقات کے دوران صدر مملکت نے ملک کی سمندری سرحدوں کے دفاع میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
