کراچی ( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رزاق باجوا ظفر جھنڈیر فرحان شاہ اور دیگر نے پی ائی بی کالونی پرانی سبزی منڈی مرکز اہل سنت فیضان مدینہ کہ عید میلاد النبی کے 1500 میں جشن عید ملاد النبی کے جلوسوں میں شرکت کی اور سیرت النبی پر خوبصورت روشنی ڈالی اس موقع پر مولانا سید ساجد شاہ اعظم قادری رضا بلال ہاشمی رضا محمد
ارسلان نقشبندی خلیل شیخانی شعیب رضا و دیگر علماء کرام بھی ہمراہ تھے فیضان عطار فیضان اولیاء اور فیضان مدینہ کے علماء کرام نے پی پی رہنماؤں کے جلوس میں شرکت کرنے پر ان کا بھرپور استقبال کیا جھنڈے اور پھول دیے گئے پیر ظفر جھنڈیر نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ہمارا جان مال اولاد سب کچھ قربان اللہ سبحان تعالی نے اخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو رحمت العالمین بنا کر اس دنیا میں بھیجا پی پی رہنما رزاق باجوا نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ہزاروں سالوں سے عاشقان رسول منا رہے ہیں اور مناتے رہیں گے اج کے اس عظیم دن میں رسول اللہ کی ولادت ہوئی تھی وہ ساری دنیا کے لیے رحمت العالمین تھے وہ کسی خاص مذہب یا خاص انسان کے لیے نہیں وہ تمام انسانیت کے لیے راہ مثل تھے قیامت کے دن تک عاشق رسول اسی طرح سے جشن مناتے رہیں گے خوشیاں مناتے رہیں گے پی پی رہنما رزاق باجوا نے
کہا کہ بس اگر امت مسلمہ تاجدار دو جہاں کے حکم کے مطابق زندگی گزارنا شروع کر دیں تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ امت مسلمہ کو جنت الفردوس سے نکالا جائے گا امت مسلماں کی جیت ہی رسول اللہ کے راستے پر چل رہے ہیں میں ہے انہوں نے کہا کہ اللہ سبحانہ و تعالی نے یہ کائنات یہ دنیا اگر بنائی تو یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لیے بنائی اللہ سبحان تعالی کا اور رسول اللہ کا انتہائی سچا عشق تھا جس کے لیے یہ خدا تعالی نے کائنات بنائی اس موقع پر معظم خان ارمان باجوا رحمان خان و دیگر بھی ہمراہ تھے جلوس پر جگہ جگہ پھول برسائے گئے شربت پلایا گیا لنگر کھلایا گیا جلوس پرامن طور پر مرکز فیضان مدینہ پہنچنے پر اختتام پر ہوئے

