• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

6ستمبر مادرِ وطن کے دفاع میں پاکستان کی بہادر مسلح افواج کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

یہ دن اُس ثابت قدمی، غیر متزل عزم اور بلند حوصلے کا عکاس ہے جس کا مظاہرہ مسلح افواج کے جوانوں نے قومی دفاع کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے دوران کیا اور قوم کے شانہ بشانہ رہے۔"یوم دفاع 6ستمبر 2025"کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نشان امتیاز، نشان امتیاز(ملٹری)، تمغہ بسالت کا پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
September 6, 2025
in پاکستان
0
6ستمبر مادرِ وطن کے دفاع میں پاکستان کی بہادر مسلح افواج کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نشان امتیاز، نشان امتیاز(ملٹری)، تمغہ بسالت نے کہا ہے کہ ہماری قومی تاریخ کے اوراق میں کچھ ایام ایسے ہیں جو روشن سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اور ماضی کی شاندار یادوں کو تازہ کرتے ہیں۔ یہ ایام جذبہ حب الوطنی کو جلا بخشتے ہیں اور ہر قیمت پر مادرِ وطن کی خودمختاری اور سا لمیت کی نگہبانی کے ہمارے صمیم عزم کو تازہ کرتے ہیں۔ اِن ایام میں 6ستمبر کادن ممتاز مقام کاحامل ہے جو مادرِ وطن کے دفاع میں پاکستان کی بہادر مسلح افواج کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یوم دفاع 6ستمبر کے موقع پر اپنے پیغام میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ یہ دن اُس ثابت قدمی، غیر متزل عزم اور بلند حوصلے کا عکاس ہے جس کا مظاہرہ مسلح افواج کے جوانوں نے قومی دفاع کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے دوران کیا اور قوم کے شانہ بشانہ رہے۔ جیسے جیسے دہائیاں گزر رہی ہیں یہ تاریخی دن قومی افتخار کو تحر یک دے رہا ہے اوریاد دلاتا ہے کہ پاکستان کا دفاع دشمن کی کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں ناقابلِ تسخیرہے اوراگر للکارا گیا تو فیصلہ کُن جواب دیا جائے گا۔ سب سے بڑھ کر یہ دن اُن شہداءکی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے قومی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ دفاع ِوطن کے اس ناقابلِ تسخیر جذبے کو معرکہءحق کے دوران دُہرایا گیا جب دشمن نے ایک جھوٹے بہانے کے تحت غیر ذمہ دارانہ جارحیت کی.دنیا نے ہماری مسلح افواج کی ثابت قدمی کا مظاہرہ دیکھا جوارضِ پاک کے دفاع میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی رہیں۔ پاکستان نیوی نے اپنی مثالی جنگی تیاریوں اور سمندری نگہبانی کے ذریعے ملکی بحری سرحدوں کو محفوظ بنایا اور بھارتی نیوی کو اُس کے پانیوں تک محدودرکھ کر مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔آج کا دن شجاعت ، اتحاد اور قومی ولولے کا روشن مینارہ ہے جوہم میں انتہائی دیانت داری،ایقان اور پختہ عزم کے ساتھ قومی خدمت کے جذبے کو مصمم کرتا ہے۔ پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینزاپنے شہداءاور غازیوں کے کارناموں کو سلام پیش کرتے ہیں اورقومی سلامتی اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔یوم  دفاع کے موقع پر آئیے ہم تہہ دل سے اللہ سبحانہُ و تعالیٰ کے حضور سجدئہ شکر اداکریں جس نے ہمیں ایک آزاد اور وسائل سے مالا مال ملک عطا کیا۔ہمیں یہ بات ذہن نشین کرنی چاہیے کہ قوم کی حقیقی طاقت صرف اُس کی عسکری قوت یابے پناہ وسائل میں نہیں ہوتی بلکہ اس کے عوام کی وفاداری، ثابت قدمی اور اتحاد میں بھی ہوتی ہے۔ مشکلات اور آزمائشیں ہماری راہ میں آتی ہیںلیکن یہ ہمیں مزید مضبوط اورپُرعزم بناتی ہیںچاہے وہ معرکہ حق ہو یا حالیہ سیلاب جیسی قدرتی آفات، قوم نے ہمیشہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور افواجِ پاکستان اور عوام شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ہر مشکل کا دلیری سے مقابلہ کرتے رہے ۔ہر شہری پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بے لوث خدمت، عظیم قربانی اور کامل وفاداری جیسے اقدار کو اپنائے، تاکہ یومِ دفاع کی روح ہمیشہ زندہ رہے اور ہمیں ہماری اجتماعی منزل کی طرف رہنمائی کرتی رہے۔اللہ سبحانہ ُو تعالیٰ ہمارا راہنما اور محافظ ہو۔(آمین)
پاکستان نیوی زندہ باد       پاکستان پائندہ باد
Previous Post

مسلح افواج کا 60ویں یومِ دفاع و شہداء کے موقع پربہادر شہداء اور ان کے اہل خانہ کو زبردست خراجِ عقیدت

Next Post

فریڈم فلوٹیلا‘‘ کے قریب آنے کی کوشش نہ کی جائے۔یورپ کے بندرگاہی مزدوروں نے اسرائیل کو وارننگ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
فریڈم فلوٹیلا‘‘ کے قریب آنے کی کوشش نہ کی جائے۔یورپ کے بندرگاہی مزدوروں نے اسرائیل کو وارننگ

فریڈم فلوٹیلا‘‘ کے قریب آنے کی کوشش نہ کی جائے۔یورپ کے بندرگاہی مزدوروں نے اسرائیل کو وارننگ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper