کراچی (نمائندہ خصوصی )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سینئر صحافی لیجنڈ لیڈر نثار عثمانی کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ان کی 31 ویں برسی کی تقریب کراچی یونین آف جرنلسٹس کے زیر
اہتمام کراچی پریس کلب میں منائی گئی ۔تقریب کی صدارت سینئر صحافی حبیب خان غوری نے کی، جب کہ سینئر صحافی خورشید تنویر، مزدور رہنما منظور رضی، لیاقت ساہی، ناصر منصور،سی پی این این ای کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک، ایپنک کے رہنما ظفر دارا،سینئر صحافی آفتاب سید، سینئر صحافی مظہر عباس،ایوب جان سرہندی،کراچی یونین آف جرنلٹس کے صدر طاہر حسن خان، جنرل سیکرٹری سردار لیاقت کشمیری اور ڈاکٹر توصیف احمد خان نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں صحافیوں کی
بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے نثار عثمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کا کام ملک میں سوالات اٹھانا اور عوام کے حق حاکمیت کو تسلیم کرانا اور مسائل کی درست نشاندہی کرنا ہے۔مقررین نے لیجنڈ لیڈر نثار عثمانی کے ساتھ اپنے گزرے وقت کو بھی یاد کیا اور کئی یادگار واقعات بیان کئے۔سینئر صحافی اور پریس کلب کے سابق صدر حبیب خان غوری نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ نثار عثمانی ہمارے آئیڈیل تھے آمرانہ دور میں آزادی اظہار رائے کی بلند ترین آواز تھے











