• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی چین اور پاکستان کے درمیان بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اعلیٰ چینی کاروباری شخصیات سے ملاقات، ملک میں سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے اور صنعتی شراکت داری کو آسان بنانے کے عزم کا اظہار

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
ستمبر 3, 2025
in پاکستان, چین
0
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی چین اور پاکستان کے درمیان بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اعلیٰ چینی کاروباری شخصیات سے ملاقات، ملک میں سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے اور صنعتی شراکت داری کو آسان بنانے کے عزم کا اظہار
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بیجنگ۔3(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے اور صنعتی شراکت داری کو آسان بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی تعاون پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون اورچین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کا اہم ستون ہے،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سرمایہ کاری تیز کرنے، رکاوٹوں کو دور کرنے اور بزنس ٹو بزنس تعاون کو مضبوط بنانے کا اہم پلیٹ فارم ہے،خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ نہ صرف پاکستان کی اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو گا بلکہ اس سےعلاقائی ترقی، جدت اور مشترکہ خوشحالی کے محرک کے طور پر سی پیک کے وژن کو بھی تقویت ملے گی۔بدھ کو وزیراعظم افس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں چین اور پاکستان کے درمیان بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ چینی کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا۔تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر اعظم نے بیجنگ میں چین کے سرکردہ کاروباری اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں جن سے بات چیت کے دوران ٹیکسٹائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، صنعت، کان کنی اور معدنیات، سڑک اور ڈیجیٹل رابطے، ای کامرس اور خلائی ٹیکنالوجیز سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور مضبوط بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے جامع اصلاحاتی اقدامات کا ذکر کیا جن میں سرمایہ کاروں کے لیے ٹیکس مراعات، چینی شہریوں کے لیے آسان ویزا پالیسیاں اور سفر اور کاروبار میں آسانی کے لیے بڑے ہوائی اڈوں پر مخصوص بوتھس کا قیام شامل ہے۔ انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) کے ذریعے معاشی ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کو مزید اجاگر کیا جو سرمایہ کاری کو تیز کرنے، رکاوٹوں کو دور کرنے اور بزنس ٹو بزنس تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ صنعتی تعاون پاکستان اور چین کے اقتصادی تعاون کا بنیادی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں اس کی اعلیٰ معیار کی ترقی کا ایک اہم ستون ہے۔ انہوں نے چینی اداروں کو دعوت دی کہ خاص طور پر صنعتوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں منتقل کرنے کے لیے وہ پاکستان کو اپنی ترجیحی سرمایہ کاری کی منزل سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہنرمند اور کم لاگت افرادی قوت، صنعتی پیداوار میں مسابقت کے لیے کم لاگت خام مال کی فراہمی اور علاقائی اور عالمی منڈیوں سے سٹریٹجک رابطے کے ساتھ ایک منفرد تقابلی فائدہ پیش کرتا ہے۔وزیراعظم نے چینی کاروباری شخصیات کو یقین دلایا کہ پاکستان سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے اور صنعتی شراکت داری کو آسان بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ نہ صرف پاکستان کی اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو گا بلکہ اس سے علاقائی ترقی، جدت اور مشترکہ خوشحالی کے محرک کے طور پر سی پیک کے وژن کو بھی تقویت ملے گی

پچھلی پوسٹ

بھارت پر عائدٹیرف کم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ

اگلی پوسٹ

نکاسی آب کا مناسب نظام اوردریائوں کے قریب غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے سے نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملے گی،وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
نکاسی آب کا مناسب نظام اوردریائوں کے قریب غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے سے نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملے گی،وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک

نکاسی آب کا مناسب نظام اوردریائوں کے قریب غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے سے نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملے گی،وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper