لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جھنگ کے فلڈ ریلیف کیمپ کے قریب فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فیلڈ ہسپتال میں ادویات، سیلاب متاثرین کو علاج معالجہ کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریلیف کیمپ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کا جائزہ لیا اور جھنگ شہر سے ملحقہ
حفاظتی بند کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ننھی بچی سے شفقت کا اظہار کیا۔ معمر خاتون نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ہاتھ تھام کر دعائیں دیں۔
