• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی حکومت اور پاک فوج مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہرممکن تعاون کے لئے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے دورہ کے موقع پر گفتگو

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 20, 2025
in پاکستان
0
وفاقی حکومت اور پاک فوج مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہرممکن تعاون کے لئے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے دورہ کے موقع پر گفتگو
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بونیر۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور پاک فوج مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہرممکن تعاون کے لئے پرعزم ہیں، متاثرہ علاقوں میں بحالی کے عمل کو تیز کرنے اور معمولات زندگی بحال کرنے کے لئے تمام تر قومی وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزرا اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع سوات، بونیر، شانگلہ اور صوابی کا دورہ کیا۔وزیراعظم اور آرمی چیف کو خیبر پختونخوا میں جاری امدادی اور بحالی کے کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کی آمد پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔سیلاب متاثرین سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے انہیں یقین دلایا کہ وفاقی حکومت اور پاک فوج اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کے لئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم نے مسلح افواج اور سول انتظامیہ کی انتھک لگن کی تعریف کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا اور انہیں ہرممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کے عمل کو تیز کرنے اور معمولات زندگی بحال کرنے کے لئے قومی وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ وزیراعظم نے غیر قانونی تجاوزات، لکڑی مافیا اور بالخصوص آبی گزرگاہوں میں کان کنی؍کرشنگ سرگرمیوں کی طرف توجہ دلائی جو جانی و مالی نقصانات کا بڑا سبب بنتی ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ملک میں قوانین پر سختی سے عمل ہونا چاہیے جہاں کوئی قانون سے بالاتر نہ ہو اور نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ آرمی چیف نے امدادی سرگرمیوں میں مصروف پاک فوج کے جوانوں اور پولیس و سول انتظامیہ کے اہلکاروں سے بات چیت کی اور سیلاب اور شدید بارشوں کے متاثرین کی مدد کے لئے ان کی بے لوث لگن کو سراہا۔آرمی چیف نے ہدایت کی کہ وہ اس ذمہ داری کو انتہائی ایمانداری سے نبھائیں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور امداد اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔ انہوں نے اور فورسز اور سول انتظامیہ کی انتھک خدمات کی تعریف کی۔ قبل ازیں قدرتی آفت میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

پچھلی پوسٹ

سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو صدر مملکت کا ترجمان مقرر کردیا گیا

اگلی پوسٹ

کراچی:مسلم لیگ (ن)کے علی اکبر گجر اور پیپلز پارٹی کے عبدالرزاق باجوا سندھ کے گورنر کے لئے موزوں ہیں:پنجابی آرگنائزیشن

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کراچی:مسلم لیگ (ن)کے علی اکبر گجر اور پیپلز پارٹی کے عبدالرزاق باجوا  سندھ کے گورنر کے لئے موزوں ہیں:پنجابی آرگنائزیشن

کراچی:مسلم لیگ (ن)کے علی اکبر گجر اور پیپلز پارٹی کے عبدالرزاق باجوا سندھ کے گورنر کے لئے موزوں ہیں:پنجابی آرگنائزیشن

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper