کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی میں بارش نے تباہی مچادی، رات بھر مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، مختلف حادثات میں 10 افراد کی اموات، شہر میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کراچی میں بارش منگل کی نسبت زیادہ ہوگی، کئی انڈر پاسز میں اب بھی پانی جمع ہے۔شہر کی اہم شاہراہوں سے رات گئے پانی کی نکاسی ممکن ہوسکی، شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ کے بعض مقامات پر اب بھی پانی موجود ہے۔اربن فلڈنگ نے شہر کی تمام سڑکوں کو دن بھر ندی نالوں میں تبدیل کردیا، بدترین ٹریفک جام کے سبب سیکڑوں گاڑیاں بند، کئی میں
پیٹرول ختم ہوگیا، شہری گھنٹوں تک پانی میں پھنسے رہے۔سرجانی ٹاؤن، گارڈن، شادمان ٹاؤن، سخی حسن سمیت مختلف علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔نارتھ کراچی ناگن چورنگی کی فوڈ اسٹریٹ پر کئی دکانیں ڈوب گئیں، گلستان جوہر میں گھر کی دیوار گرنے سے چار اموات، شاہ فیصل کالونی میں میں کرنٹ لگنے سے دو نوجوان جاں بحق، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں کرنٹ لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق، گرومندر نالے میں ڈوبنے والے50 برس کے شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔کراچی میں منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے شہر ڈبودیا، جس کے باعث شہر میں
اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔کراچی میں شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت شہر کی بڑی سڑکیں ڈوب گئیں،ٹریفک جام ہوگیا،منزلوں کو جانے والے پھنس گئے، گاڑیاں اور بسیں ڈول گئیں۔بے بس شہری،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو دھکے لگاتے رہے،سڑکوں پر رل گئے۔سرجانی ٹاؤن، گارڈن، شادمان ٹاؤن ،سخی حسن سمیت مختلف علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا،نارتھ کراچی ناگن چورنگی کی فوڈ اسٹریٹ پرکئی دکانیں ڈوب گئیں ۔بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور دیواریں گرنے سے 10 افراد جان سے گئے،شہر کے کئی علاقوں میں بجلی بھی بند ہے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی متاثر ہے۔رات بھر
مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش،محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کراچی میں بارش منگل کی نسبت زیادہ ہوگی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کراچی کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا شرجیل میمن، ناصر شاہ ، سعید غنی اور ودیگر شریک ہوئے۔بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت اہم شاہراہیں کسی حد تک کلیئر کردی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آج عام تعطیل کا اعلان کیا اور کہاکہ بدھ کو مزید بارش کا امکان ہے عام تعطیل کی ہے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔کراچی میں
موسلادھار بارش سے شہر کا انفراسٹرکچر متاثر ہونے لگا۔منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث جہاں اہم شاہراہیں بند ہونے سے اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا اور شہری سڑکوں پر پھنس گئے وہیں دوسری جانب شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال بحال نہیں ہوسکی۔موسلادھار بارش کے بعد اب شہر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی متاثر ہونے لگی ہیں۔کراچی میں اب تک سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 170 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اولڈ ائیرپورٹ پر 158 ملی میٹر بارش ہوئی۔جناح ٹرمینل پر 153 ملی میٹر،ناظم آباد میں 150ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
