کراچی(نمائندہ خصوصی)،میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نور حسن جوکھیو نے کہا کہ ہم آزادی کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی،خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے معرکہ حق جشن آزادی کے موقع پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر، فضائیہ، بحریہ کے
سالاروں اور پاک افواج نے انڈین افواج کو شکست دے کر انتہا پسند، شدت پسند مودی کا غرور خاک میں ملا دیاان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر ٹاؤن کی جانب سے معرکہ حق جشن آزادی کے حوالے سے نکالی گئی ایک شاندارریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ منتہا مظہر،چیئرمین ایجوکیشن کمیٹی عاطف بلو،ڈائیریکٹر ایجوکیشن محمد رئیسی،سپریٹینڈنٹ انجینئربی اینڈ آر سلمان رحمن اور محکمہ جاتی افسران اورمحکمہ ایجوکیشن کے اسکولوں کے اساتذہ اور
بچے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ریلی کا آغاز صدر ٹاؤن کے مرکزی دفتر ہوا جو کہ پاکستان چوک اورحقانی چوک سے ہوتے ہوئے صدر ٹاؤن کے مرکزی پر اختتام ہوا ریلی میں شریک طلباء و طالبات نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم رنگ برنگے بینرزاور آزادی کے نعروں سے مزین پلے کارڈز لئے شریک ہوئے اور ریلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے رہے جبکہ ملی نغموں کی دھنوں نے ماحول کو مزید جوش و خروش سے بھر دیا میونسپل کمشنر نے مزید کہا کہ آج دنیا کے طاقت ور ترین ممالک پاکستانی افواج کے فیلڈ مارشل کی جنگی حکمت عملی، جوہری اور ایٹمی ہتھیاروں، پاک افواج کے تینوں فوجی دستوں کی ہمت، جرات اور بہادری کی قائل ہوگئی ہے، پاک افواج کی فتح نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا ہے، پوری دنیا میں
پاکستان کا تقدس و احترام پاک فوج کی وجہ سے ہے، اس عظیم معرکہ حق فتح کے ساتھ پاکستانی عوام جشن آزادی پورے جوش و جزبے کے ساتھ منا رہے ہیں ریلی کے اختتام پراسسٹنٹ کمشنر آرام باغ منتہا مظہرنے کہا کہ اساتذہ،اسکولوں کے بچوں اور ٹاؤن کے نمائندوں کے جذبے حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے نئی نسل میں قومی شعور اور اتحاد کا پیغام پروان چڑھتا ہے

