اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسدادِ دہشت گردی گریگوری ڈی لو جرفو نے ملاقات کی۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب
وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو پاکستان۔امریکہ انسدادِ دہشت گردی مکالمے کے دوران ہونے والی گفتگو کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے پائیدار اور منظم دو طرفہ روابط کو جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کی جو خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لئے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔
