لاہور(نمائندہ خصوصی): حکومت پنجاب نے صوبے میں صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیاترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق 200 روپے سے لےکر 5 ہزار روپے تک سینیٹیشن فیس عائد کی جائے گی یہ فیس رہائشی علاقوں میں کم جبکہ کمرشل
علاقوں میں زیادہ ہوگی بلنگ کاسلسلہ ڈیجٹلائز ہوگا ابتدائی 2 ماہ بل پرنٹ کی شکل میں بھجوایا جائے گارہائشی مکانات کے لیے فیس کا تعین پلاٹ سائز کے مطابق کیا گیا ہے 5 مرلہ سے کم پلاٹ پر 300 روپے جبکہ 5 سے 10 مرلہ پلاٹ پر 500 روپے فیس وصول کی جائے گی10 مرلہ کے لیے ایک ہزار روپے 20 سے 40 مرلے کے پلاٹ کے لیے 2 ہزار جبکہ 40 مرلے سے زائد کے پلاٹ کے
لیے 5 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہےاسمال بزنس کے لیے 500 روپے، میڈیم بزنس کے لیے ایک ہزار روپے اور لارج بزنس کے لیے 3 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے شہری فیس آن لائن ایپ سے ادا کر سکیں گے حکومت کا پہلا سالانہ ہدف 15 ارب روپے کی وصولی ہے
