لاہور(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاک بزنس ایکسپریس کی لانچنگ تقریب کے حوالے سے سی ای او پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ اور ڈی ایس ریلوے لاہور انعام اللہ سمیت دیگر افسران کے ہمراہ لاہور ریلوے اسٹیشن کا
دورہ کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی 29جولائی کو پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی لانچنگ تقریب کیلئے متوقع آمد کے حوالے سے وفاقی وزیر نے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے فیملی لائونچ،سی آئی پی لائونچ سمیت دیگر ویٹنگ ایریاز کی خوبصورتی اور نفاست کو سراہا۔



