• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

15مقامات پر میزائل حملوں کا بھارتی الزام مضحکہ خیز،بھارت نے خود ہی تین میزائل امرتسر فائر کیے،پاکستان اپنی مرضی، وقت اور جگہ کا تعین کر کے جواب دے گا ، پاکستان یہ حق محفوظ رکھتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت نے خود ڈرامہ رچانے کے لئے امرتسر کے علاقے میں میزائل داغے،ایک میزائل پاکستان کی جانب آیا جسے ڈنگہ کے مقام پر ناکارہ بنا یا گیا ہے، میزائل کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے میزائل کا فرانزک کیا جا رہا ہے، پاکستان جب اپنی مرضی سے وقت اور جگہ کا تعین کرکے بھارت کو جواب دے گا تو اسے بیان کرنے کے لئے انڈین میڈیا کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ دنیا بتائے گی کہ پاکستان نے جواب دیا ہے، یہ حق ہم محفوظ رکھتے ہیں ،

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
May 8, 2025
in پاکستان
0
15مقامات پر میزائل حملوں کا بھارتی الزام مضحکہ خیز،بھارت نے خود ہی تین میزائل امرتسر فائر کیے،پاکستان اپنی مرضی، وقت اور جگہ کا تعین کر کے جواب دے گا ، پاکستان یہ حق محفوظ رکھتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

راولپنڈی ۔(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے 15مقامات پر میزائل حملوں کے الزام کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے خود ڈرامہ رچانے کے لئے امرتسر کے علاقے میں میزائل داغے،ایک میزائل پاکستان کی جانب آیا جسے ڈنگہ کے مقام پر ناکارہ بنا یا گیا ہے، میزائل کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے میزائل کا فرانزک کیا جا رہا ہے، پاکستان جب اپنی مرضی سے وقت اور جگہ کا تعین کرکے بھارت کو جواب دے گا تو اسے بیان کرنے کے لئے انڈین میڈیا کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ دنیا بتائے گی کہ پاکستان نے جواب دیا ہے، یہ حق ہم محفوظ رکھتے ہیں ،8مئی کو اسرائیلی ساختہ 29 ڈرونز ناکارہ بنائے،ایک ڈرون فوجی تنصیب تک پہنچا جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوان زخمی اور مقام پر جزوی نقصان ہوا، بھارتی حملوں میں مزید 3 شہری شہید،مجموعی شہادتیں 34، زخمیوں کی تعداد 61 ہوگئی۔ وہ جمعرت کی شام نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ بھارت نے خود آدم پور سے چار میزائل فائر کیے جن میں سے تین میزائلوں نے امرتسر کے عمومی علاقے کوٹارگٹ کیا ،صرف ایک ٹراجیکٹائل نے انٹرنیشنل بارڈر کوعبور کیا۔ ہماری مسلح افواج چوکس تھیں اور اس میزائل کی مانیٹرنگ کررہی تھیں جب ڈنگہ کے علاقے میں میزائل پہنچا تو اسے مانیٹر کر کے ناکارہ کیا کیونکہ ہم نے یہ دیکھنا تھا کہ جہاں ملبہ گرے وہاں کوئی نقصان نہ ہو ۔اس ملبے کی فرانزک ہو رہی ہے، کس طرح کا میزائل ہے اس کو دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تین اس طرح کے میزائلوں کو امرتسر کے اندر ہی ہدف بنایا گیا اس کی وجہ سب کے سامنے ہے کیونکہ یہ ڈرامہ کرنا چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کہا جا رہا ہے کہ 15 مقامات پر پاکستان نے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اس پر کچھ سوالات ہیں۔بھارت کی حکومت اور فوج 18 ویں صدی میں رہتی ہے یا 21ویں صدی میں ہے۔ میزائل جب آتا ہے تو اس پر ڈیجیٹل سگنیچر ہوتا ہے ،اس پر جھوٹی کہانی نہیں بنائی جاسکتی۔ جو ثبوت بھارت 15 اہداف پر حملے کے دکھا رہے ہیں یہ گندم کی زمین ہے کاش یہاں خشک گندم کو آگ ہی لگا لیتے، پتہ نہیں بھارت فلم اور تھیٹر کی دنیا سے نکل کر عملی زندگی میں کب آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو بھارت حملہ آور ہوا تو اسے پتہ تھا کہ جواب بھی آئے گا،اگر ان کا ائیر ڈیفنس اتنا اچھا تھا تو پھر اپنے پانچ جہاز بچا لیتے۔انہوں نے کہا کہ جب پاکستان اپنے وقت، جگہ کے مطابق سٹرائیک کرے گا تو اسے بتانے کے لئے انڈین میڈیا کی ضرورت نہیں ہے بلکہ دنیا بتائے گی کہ پاکستان نے سٹرائیک کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جو بھی چیزپاکستان آتی ہے اس پر ہماری نظر ہے،چھوٹے کراس سیکشن کے ڈرونز ہیں، جب ڈرونز پاکستان کی حدود میں آئے توانھیں خاص طریقے سے ہینڈل کیا گیا، مناسب ہتھیاروں اور آلات کا استعمال کیا گیا کیونکہ ہماری فضا میں مختلف ممالک کی پروازیں بھی تھیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ابھی تک پاکستان نے 29 ڈرونز کو ناکارہ بنایا ہے صرف ایک ڈرون نے فوجی تنصیب کو جزوی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے حملوں میں تین افراد شہید اور 4 افراد زخمی ہیں۔

Previous Post

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کردیا گیا

Next Post

نریندر مودی جنگ کو ہوا دینا چاہتا ہے، پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شازیہ مری

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
نریندر مودی جنگ کو ہوا دینا چاہتا ہے، پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شازیہ مری

نریندر مودی جنگ کو ہوا دینا چاہتا ہے، پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شازیہ مری

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper